1
0
Sunday 23 Dec 2012 17:10

ملک میں‌ کسی فوجی مداخلت کیلئے نہیں‌ آیا، پاکستان کو نئے دور میں داخل کرنے جا رہے ہیں، علامہ طاہر القادری

ملک میں‌ کسی فوجی مداخلت کیلئے نہیں‌ آیا، پاکستان کو نئے دور میں داخل کرنے جا رہے ہیں، علامہ طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میری دعوت پر جلسہ گاہ میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم یہاں ریاست بچانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ آج تحریر و تحریک پاکستان کی قرار داد پیش ہونے والی ہے۔ مینار پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کو نئے دور میں ‌داخل کریں ‌گے۔ انہوں نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ جلسے پر آنے والے تمام اخراجات منہاج القران کے کارکنان نے دیئے، کسی ایجنسی، ادارے کا کوئی عمل دخل نہیں‌ ہے۔ انہوں‌ نے جلسہ کے شرکاء سے حلف لیا کہ یہ پاکستان ہر غریب کے لیے اتنا ہی ہے جتنا امیر کے لیے ہے۔ ہم حلف اٹھاتے ہیں‌ کہ پاکستان میں ‌آئین اور جمہوریت کی اصل حکمرانی ہو، پاکستان کی معیشت میں‌ شفافیت ہو، ہم حلف اٹھاتے ہیں‌ کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک ناقابل شکست ریاست بنا دیں ‌گے۔ ایسی جدوجہد کریں ‌گے جس سے پاکستان اقوام عالم میں‌ سربلند ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں‌ کسی فوجی مداخلت کے لیے نہیں‌ آیا، مجھے منظور نہیں‌ کہ میرے ملک کی کوئی کھڑکی بھی ٹوٹے، ہم تشدد اور تھوڑ پھوڑ‌ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں‌۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج استحصالی، جاگیردارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، ہم استحصالی اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہمارا مقصد ملکی سیاسی نظام سے غلاظت صاف کرنا ہے، میرے جلسے کا مقصد سیاسی بساط کو لپیٹنا نہیں۔ وہ مینار پاکستان پر عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب سے قبل انہوں نے ایم کیو ایم کا 50 رکنی وفد بھیجنے پر الطاف حسین کے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے حمایت اور شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بشیر بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، اسفندیار ولی اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ 

جلسے سے خطاب کرئے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ تحریک منہاج القرآن کا نہیں 18 کروڑ عوام کا اجتماع ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ اجتماع کے پیچھے دنیا کا کوئی ملک یا کوئی ایجنسی نہیں، اس اجتماع کے تمام اخراجات تحریک منہاج القرآن نے ادا کئے ہیں، چاہتا ہوں کہ غلط فہمیاں اور بدگمانی ختم کرکے لوگ میرا ایجنڈا سنیں، آج ہم پاکستان کو ایک نئے دور میں داخل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی و اقتصادی مشکلات سے نکالنا میرا مقصد ہے، پاکستان سب کیلئے ہے، امیر، غریب، سیاہ سفید کی تفریق نہیں، ہم یہاں پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں، ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ پاکستان میں عدل و انصاف کا راج ہو۔ انہوں نے حاضرین جلسہ سے عہد لیا کہ ہماری تبدیلی کی جدوجہد ہمیشہ پرامن ہوگی، پرامن جدوجہد سے نظام کو بدلیں گے۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں ہوتی، اس کیلئے قربانیاں دینی ہوتی ہیں، ہم تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، عوام لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بچانا نہیں چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 224116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہم علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے حلف پر یقین کر لیتے ہیں لیکن حقیقی مزہ تب آئے گا جب تمام محب وطن شیعہ سنی مل کر ملک کو امن و خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے۔ الله خوب علم والا ہے۔
ہماری پیشکش