0
Tuesday 25 Dec 2012 23:21

سونامی کا نعرہ لگانے والے سونامی میں ہی غرق ہوجائیں گے، طارق رشید

سونامی کا نعرہ لگانے والے سونامی میں ہی غرق ہوجائیں گے، طارق رشید
اسلام ٹائمز۔ این اے 151جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں قائداعظم اور میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماو ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پاکستان بچانے کیلئے میاں نوازشریف کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔ پی پی نے نظریہ پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو جتوائیں گے اور سونامی کا نعرہ لگانے والے سونامی میں ہی غرق ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ملک عاصم ڈیہر، ملک انورعلی ودیگر لیگی رہنما وکارکنان بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اور اولڈایم ایس ایف کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور قائد مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کی یوم ولادت کے سلسلے میں سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
 
مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے زیراہتمام باوا صفرا روڈ پر منعقدہ تقریب سے ممبرقومی اسمبلی شاہین شفیق، بلال بٹ، طارق امیرعباسی اور منظورکھوسہ نے خطاب کیا۔ جبکہ اولڈ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے ملک انورعلی، راتنویراقبال ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہین شفیق ودیگر لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) ملک وقوم کی بقائ کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام مسلم لیگ(ن)کا ساتھ دے۔
خبر کا کوڈ : 224922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش