0
Sunday 30 Dec 2012 12:58

کینٹ سٹیشن دھماکہ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے یکسر ناکام ہیں، مفتی محمد نعیم

کینٹ سٹیشن دھماکہ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے یکسر ناکام ہیں، مفتی محمد نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کینٹ سٹیشن پر دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 40 سے زائد افراد کو زخمی ہونے کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے یکسر ناکام اور بیانات اور دعوے کر رہے ہیں، موروثی اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور لاشیں دینے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وطن عزیز میں ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکا، اسرائیل، بھارتی ٹرائیکا اور ان کے ایجنٹ ملوث ہیں، پشاور ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی کمر پر بنے شیطانی ڈھانچوں (ٹیٹوز) اور اب سیکرٹری دفاع کے بیان کی بنیاد پر حکمران امریکا کے سامنے جی حضوری فی الفور ختم کریں۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے مزید کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ وطن عزیز میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں مذہبی طبقہ ہرگز ملوث نہیں، اسلام کے معنی ہی امن و سلامتی ہے جو مسلمان تو کجا غیر مسلم اور چرند و پرند کو بھی امن دیتا ہے، لیکن نائن الیون کے بعد منظم سازش کے تحت وطن عزیز کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر امریکا، اسرائیل اور بھارت نے گھناؤنا کھیل کھیلا اور اس کیلئے سب سے پہلے قربانی امریکا نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی شکل میں دی جبکہ بھارت نے پارلیمنٹ، تاج ہوٹل سمیت دیگر مقامات پر خود ہی حملے کروا کر پاکستان پر مزید دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کینٹ سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ابتر صورتحال میں یہی ٹرائیکا ملوث ہے اور اس کا ثبوت پاکستانی خفیہ اداروں، میڈیا، پشاور ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کی کمر پر بنے شیطانی ڈھانچوں (ٹیٹوز) سے صاف ظاہر ہے اور اب سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کا امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک کی جانب سے پاکستانی ایٹمی پروگرام کیخلاف ناپاک سازشوں کے بیان سے واضح ہے جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک بھی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی و افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں لیکن پھر ان ممالک سے احتجاج کرنے کی بجائے دوستی بڑھانے کی منتیں کی جارہی ہیں اس لئے ملک کی موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق آمر پرویز مشرف اور اس کے حواریوں کے ساتھ موجودہ حکمران بھی ہیں۔ مفتی محمد نعیم نے کہا کہ دشمنان وطن کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور وہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو برباد اور ایٹمی اثاثوں پر قبضہ چاہتے ہیں، ملک کی حفاظت کیلئے عوام کو آگے آنا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو ملک و قوم سے مخلص ہو، غیروں کے اشاروں پر نہیں بلکہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں فیصلے کرنے والے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 226411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش