0
Monday 31 Dec 2012 04:34

طاہر القادری کی ڈیڈ لائن اور لانگ مارچ بلا جواز ہے، یوسف رضا گیلانی

طاہر القادری کی ڈیڈ لائن اور لانگ مارچ بلا جواز ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم و پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن اور لانگ مارچ بلاجواز ہے وہ پارٹی رجسٹرڈ کراکے عوام میں آئیں۔ وہ ایک جمہوری ملک سے واپس آئے ہیں انہیں اس اقدام کو سہرانا چاہیے۔ گزشتہ 65 سالہ تاریخ میں پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت 5سال کی مدت پوری کر رہی ہے انہیں چاہیے تھا کہ وہ اپنی پارٹی رجسٹرڈ کرائیں، الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان حاصل کریں اور ایک منشور لیکر عوام کے پاس جائیں اگر وہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے مینڈیٹ حاصل کرتے ہیں تو ہم بھی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طاہر القادری کا تعلق ہمارے مسلک سے ہی ہے ویسے بھی میں ان کا احترام کرتا ہوں لیکن ان کی طرف سے ڈیڈ لائن اور لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی 7سے 8الیکشن لڑ چکا ہوں موجودہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے میثاق جمہوریت پر 80 فیصد اور پارٹی منشور پر 90 فیصدعمل درآمد کیا ہے اب تک کسی حکومت کو 5سال کی مدت پوری کرنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انہیں پارٹی کا چیئرپرسن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ الیکشن میں 2ماہ باقی ہیں اور یہ نگران سیٹ اپ سے قبل ڈس انفارمیشن اور قیاس آرائیاں ہیں کہ انہیں چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 226649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش