0
Sunday 6 Jan 2013 10:40

قاضی حسین احمد کی وفات امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے، علامہ عارف واحدی

قاضی حسین احمد کی وفات امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد کی وفات پر انتہائی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد امت اسلامیہ کا ایک عظیم سرمایہ تھے، ان کے انتقال سے ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ مرحوم کی وحدت اسلامیہ اور مسلمانوں کی سربلندی کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ایک ایسا خلا امت اسلامیہ خصوصاً پاکستان میں پیدا ہوا ہے جس کو پر کرنا ایک عرصہ تک مشکل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اسلامی تحریکوں کے حوالے سے قاضی حسین احمد کا کردار قابل رشک ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور مختلف مکاتب فکر کے مابین وحدت و ہم آہنگی کیلئے بزرگوار کی گراں قدر خدمات تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد کی وفات سے ہمیں دلی دکھ پہنچا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 228497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش