0
Monday 7 Jan 2013 01:16

امریکہ، اسرائیل مخالف سینیٹر چیک ہیگل کو وزیر دفاع بنائے جانیکا امکان

امریکہ، اسرائیل مخالف سینیٹر چیک ہیگل کو وزیر دفاع بنائے جانیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر باراک اوباما کی جانب سے ری پبلکن سینٹر چیک ہیگل کو امریکہ کا نیا وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔ سینیٹر چیک ہیگل موجودہ وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ سینیٹر چیک ہیگل اسرائیل اور ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے کے طور پر مشہور ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ امریکی سینیٹر ہیں اسرائیلی نہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے اسرائیل کے حوالے سے نرم گوشہ نہ رکھنے پر انہیں امریکی سینیٹ میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صدر اوباما چیک ہیگل کی نامزدگی کا اعلان اگلے ہفتے کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ ادھر ایک ڈیمو کریٹک اہلکار کے مطابق اس فیصلے کا اعلان صدر اوباما پیر کے روز کریں گے۔ توقع ہے امریکی سینٹ میں رپبلکن پارٹی اس نامزدگی کی مخالفت کرے گی۔ چک ہیگل پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنائے گئے ہیں، جب انہوں نے ایران پر امریکی پالیسیوں کی تائید پر سوال اٹھائے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما سابق رپبلکن سینیٹر چک ہیگل کو وزیر دفاع نامزد کریں گے، اعلان کل متوقع ہے۔ ریاست نبراسکا کے 66 سالہ سابق سینیٹر چک ہیگل، لیون پیٹنا کے بعد امریکہ کے وزیر دفاع ہوں گے، فیصلہ سینیٹ کرے گی۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ سنیٹ ان کی حمایت کرتی ہے یا نہیں، کیونکہ ہیگل کو ایران کے جوہری پروگرام پر پابندی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ جب مسٹر ہیکل سینیٹر تھے تب انہوں نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد آرگنائزیشن قرار دینے اور ایران پر اس کے جوہری پروگرام کی پاداش میں پابندیاں لگانے کی مخالفت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 228765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش