0
Sunday 13 Jan 2013 10:54

بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال، کسی بھی وقت گورنر راج لگائے جانے کا امکان

بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال، کسی بھی وقت گورنر راج لگائے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کو چند گھنٹوں میں ختم کیے جانے کا امکان ہے، کسی بھی وقت صوبے میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں رات گئے صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کو چند گھنٹوں میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی وقت صوبے میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے جبکہ صوبے میں امن و امان کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کی جا سکتی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلٰی قیادت نے وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ صوبے میں گورنر راج لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلم رئیسانی جب لندن سے واپس پاکستان پہنچیں گے تو فوری طور پر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور ان سے استعفیٰ لے لیا جائے گا۔ رات گئے صدر زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور پارٹی کے دیگر رہنماوٴں سے بلوچستان کے مسئلہ پر صلاح و مشورے کیا تاہم صوبے میں گورنر راج لگانے یا استعفیٰ لینے کا حمتی فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم فیصلے کا اعلان کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 230695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش