0
Monday 14 Jan 2013 05:14

میرا راستہ وہی ہے جو امام حسین علیہ السلام کا راستہ ہے، شیخ طارق رشید

میرا راستہ وہی ہے جو امام حسین علیہ السلام کا راستہ ہے، شیخ طارق رشید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز رہنما وممبر قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا کہ میں دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فی الفور بلوچستان کے وزیراعلی کو برطرف کرے، اور وہاں گورنر راج نافذ کرے تاکہ بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اپنی اصلی حالت میں واپس آسکے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ طارق رشید نے کہا کہ میرا راستہ وہی ہے جو امام حسین علیہ السلام کا راستہ ہے، میں بھی حسینی (ع) ہوں اور میرا شمار بھی لشکر امام میں ہوتا ہے۔ اور جو بھی امام عالی مقام کا ماننے والا ہے وہ دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔ ہم پاکستان کو پُرامن بناسکتے ہیں اگر ہم امام حسین (ع) کی سیرت پر عمل کریں، اور سچے حسینی کا ثبوت دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور وعدہ کرتاہوں کہ میرا اُٹھنا بیٹھنا آپ کے ساتھ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 231006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش