0
Friday 18 Jan 2013 02:25

مستونگ کے 3 شہدا کی علی پور، جلال پور پیروالا میں تدفین کردی گئی، علاقے کی فضا سوگوار

مستونگ کے 3 شہدا کی علی پور، جلال پور پیروالا میں تدفین کردی گئی، علاقے کی فضا سوگوار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے شہدا میں سے جلال پور پیروالا اور علی پور کے شہدا کی تدفین ادا کردی گئی ہے۔ جلال پور پیروالا کے ایاز عباس اور غلام حیدر جبکہ علی پور ضلع مظفر گڑھ کے فضل حسین گھلو کی علیحدہ علیحدہ نماز جنازہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شہدا کے عزیز و اقارب کے ساتھ مومنین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ 

واضح رہے کہ 30 دسمبر 2012 کو کوئٹہ سے ایران جانے والی زائرین کی بس پر بم دھماکے میں 35 زائرین شہید اور 80 زخمی ہوئے تھے۔ جن کی میتیں حکومتی نااہلی اور ڈی این اے ٹیسٹ کی تاخیر والی کی وجہ سے 
شہدا کی میتیں کوئٹہ سے 18 دنوں بعد لائی گئیں تو علاقے میں کہرام بپا تھا۔ شہروں کی فضا سوگوار رہی۔ 

ہیڈ پنجند سے فضل حسین گھلو شہید کے جسد خاکی کو جلوس کی شکل میں شہید کے گھر لایا گیا جہاں غسل کفن کے بعد علامہ مظہر عباس علوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنازہ میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار کاظم علی حیدری، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر نائب صدر محمد تقی جوادی اور جعفریہ یوتھ کے رہنماوں نے شرکت کی۔ 

نماز جنازہ کے موقع پر خطاب میں علامہ مظہر عباس علوی نے شیعیان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عملی طور پر ملک دہشت گردوں اور قاتلوں کے قبضے میں ہے۔ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 232206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش