0
Friday 25 Jan 2013 17:43

مسلمانوں کا اتحاد دشمنوں اور سامراج کے مقابل ان کی کامیابی کی ضمانت ہے، آيت اللہ امامی کاشانی

مسلمانوں کا اتحاد دشمنوں اور سامراج کے مقابل ان کی کامیابی کی ضمانت ہے، آيت اللہ امامی کاشانی
اسلام ٹائمز۔ ہفتہ وحدت مسلمانوں میں اتحاد کی تقویت کا سبب ہے اور اسلامی امت اپنے اتحاد کو استحکام پہنچا کر دشمنوں کی سازشوں کے مقابل کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب جمعہ تہران آيت اللہ امامی کاشانی نے دسیوں ہزار نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطیب جمعہ تہران نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد دشمنوں اور سامراج کے مقابل ان کی کامیابی کی ضمانت ہے، ہفتہ وحدت مسلمانوں میں اتحاد کی تقویت کا سبب ہے اور اسلامی امت اپنے اتحاد کو استحکام پہنچا کر دشمنوں کی سازشوں کے مقابل کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب ملت ایران کی سربلندی اور تمام میدانوں بالخصوص ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسکی ترقی کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں میں سامراجی حکومتوں کے خلاف جاری تحریکوں کا سرچشمہ بھی اسلامی انقلاب ہی ہے۔

آيت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران مسلمان قوموں کے حامی کی حیثیت سے ابھرا اور آج عرب ملکوں کے برخلاف صیہونی حکومت اور تسلط پسند نظام کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے دس فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوامی مظاہروں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دس فروری کو ملت ایران اپنے عظیم الشان مظاہروں سے سامراج پر واضح کردے گی کہ وہ استقامت سے ڈٹی ہوئی ہے اور پابندیاں اسے سامراج کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ خطیب جمعہ تہران نے ایران کےخلاف مغربی ملکوں کی پابندیوں اور اقتصادی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی مسائل کا حل ملت کے ہاتھوں میں ہے اور عوام اپنے اتحاد اور حکومت کے ساتھ تعاون کرکے معاشی مسائل حل کرسکتے ہیں اور دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں کے پروپیگنڈوں اور سازشوں کو ناکام بنادے گی۔
خبر کا کوڈ : 234526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب