1
0
Monday 28 Jan 2013 09:37

مسلمان متحد ہوتے تو کسی کو توہین رسالت (ص) کی جسارت نہ ہوتی، علامہ علی رضوی

مسلمان متحد ہوتے تو کسی کو توہین رسالت (ص) کی جسارت نہ ہوتی، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام کو درپیش تمام اندورنی اور بیرونی مسائل کی جڑ اتحاد کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان جسد واحد کی طرح ہوتے اور ایک دوسرے کے خلاف مسلکی اور جزوی اختلافات کو محاذ جنگ نہ بناتے تو دنیائے کفر و الحاد اور ہنود و یہود کی جرات نہیں ہوتی کہ مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام رواداری اور اخوت کے عظیم الہٰی حکم پر عمل کرتے تو نہ مسئلہ فلسطین پیش آتا نہ کشمیر میں مسلمانوں کا خون بہتا، نہ عراق و افغانستان خاک و خون میں غلطاں ہوتا اور نہ سرغنہ مجرمیں جہاں امریکہ توہین رسالت (ص) کا سوچ سکتا، یہ سب مسلمانوں کے باہمی اختلافات کے سبب ہے۔  انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانان عالم حضور پاک (ص ) کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر اور حبل المتین کو تھام کر تمام اسلام کے دشمنوں سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں اور دنیا میں امن و امان اور اخلاقی اقدار کا بول بالا کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 235317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
beshak
منتخب
ہماری پیشکش