0
Thursday 31 Jan 2013 18:09

رسول اللہ (ص) کی ہستی امت کے لئے نقطہ اتحاد ہے، پارا چنار وحدت کانفرنس

رسول اللہ (ص) کی ہستی امت کے لئے نقطہ اتحاد ہے، پارا چنار وحدت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے مختلف حصوں کی طرح محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کی جنت نظیر وادی پارا چنار میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت عظیم الشان وحدت کانفرس امام بارگاہ امامیہ کالونی میں منعقد ہوئی، جس میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ آئی ایس او کے کارکنوں اور محبین نے بھرپور شرکت کرکے نعت و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ خیال حسین، لیکچرار لیاقت زاہد حسین اور آئی ایس او پارا چنار یونٹس کے لئے پشاور ڈویژن کے نمائندے مرتضی حسین نے کہا کہ طاغوت شکن امام خمینی (رح) نے اتحاد بین المسلیمن کے لئے ذات رسالت (ص) مآب کو نقطہ اتحاد قرار دے کر امت مسلمہ پر احسان کیا۔ علامہ خیال حسین نے کہا کہ جس طرح اتحاد بین المسلمین کے لئے ذات رسول (ص) نقطہ اتحاد ہے، اسی طرح غیبت امام زمانہ (عج) میں اتحاد بین المومنین کے لئے نظریہ ولایت فقیہ نقطہ اتحاد کا درجہ رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 236197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش