0
Friday 1 Feb 2013 16:31

علامہ سید ساجد علی نقوی کیطرف سے ہنگو بم دھماکے کی مذمت

علامہ سید ساجد علی نقوی کیطرف سے ہنگو بم دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہنگو میں جامع مسجد کے باہر بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بےگناہ نمازیوں پر حملہ امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ داراداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہیں، آئے روز ملک میں بےگناہ اور معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے افراد صرف مذمتی بیانوں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جو حکومت پوری نہیں کر رہی، ملک کا کوئی طبقہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ سے محفوظ نہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ریاست شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکی، ملک میں ہر طرف افراتفری اور انارکی ہے، جس ملک میں قاتلوں کی حکمرانی ہو، ریاست کے اندر ریاست قائم ہو، کسی قاتل یا مجرم کو سزا نہ دی جاسکتی ہو اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کی اجازت نہ ہو، اس پر افسوس کے علاوہ کیا کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے دلخراش واقعات کے باوجود دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے۔ انہوں نے کراچی میں علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات اُٹھانے چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 236456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش