0
Friday 16 Apr 2010 17:00

کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،علامہ عباس کمیلی

کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،علامہ عباس کمیلی
کراچی:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کے مطابق کوئٹہ میں شیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی پاکستان کے شیعہ رہنماؤں اور عمائدین نے شدید الفاظ ميں مذمت کی ہے۔جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت دہشت گردوں کو جلدسے جلد گرفتار کر کے سخت سزا دے۔جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے ارشد زیدی کی جو معروف شیعہ رہنما کے صاحبزادے تھے،ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں مسلسل شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،جس کے نتیجہ میں ملت جعفریہ عدم تحفظ کا شکار ہے،جب کہ حکومت بلوچستان دہشت گردوں کی سرکوبی میں ناکام نظر آ رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو اس ملک سے ختم کیا جاسکے۔
پاکستان کے ایک اور ممتاز شیعہ رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد سے جلد مجرمین کو کیفرکردار تک پہنچائے بصورت دیگر کوئٹہ سمیت ديگر علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی۔کوئٹہ میں تقریبا سبھی شیعہ تنظیموں اور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شیعہ مسلمانوں پر ہو رہے دہشت گردانہ حملوں پر اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کر کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔
 آج کوئٹہ میں ارشد زیدی کی شہادت کے بعد سول اسپتال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد شہر کی صورت حال کشیدہ ہے اور لوگوں نے اس طرح کے واقعات پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 23791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش