0
Saturday 17 Apr 2010 13:01

کوہاٹ،خودکش دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 46 ہو گئی

کوہاٹ،خودکش دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 46 ہو گئی

کوہاٹ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ میں کچہ پخہ متاثرین کیمپ میں دو خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھالیس ہو گئی ہے جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سماء ٹی وی کے نمائندے عظمت علی خان شامل ہیں۔کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق اورکزئی ایجنسی سے نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کے دوران ایک برقعہ پوش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔جس میں متعدد افراد جان بحق اور زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو منتقل کرنے اور امدادی کارروائیوں کیلئے متعدد افراد جمع ہو گئے کہ دوسرا دھماکہ ہوا۔ جس میں زیادہ نقصان ہوا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں دھماکے خودکش حملہ آوروں نے کئے۔دھماکے کے مقام سے ایک خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسکول میں نصب بم بھی ناکارہ بنا دیا۔زخمیوں کو کوہاٹ اسکاؤٹس اور دیگر اداروں کی ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

خبر کا کوڈ : 23862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش