0
Sunday 17 Feb 2013 17:50

ملتان، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کا نواں شہر چوک میں دھرنا شروع

ملتان، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کا نواں شہر چوک میں دھرنا شروع
اسلام ٹائمز: ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملتان کے معروف چوک نواں شہر میں دھرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے آغاز میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے آج کے دن کو یوم عاشور قرار دیا ہے اور اُس وقت تک یہ احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا جب تک کوئٹہ سے ہمارے قائدین اور شہداء کے ورثاء کا آئندہ کا لائحہ عمل نہیں آتا۔ دھرنے سے جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید اقتدارحسین نقوی، معروف شاعر اہلبیت (ع)شوکت رضا شوکت، علامہ غلام مصطفی انصاری و دیگر خطاب کریں گے۔ دھرنے میں شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے بھی شرکت کی جن میں علامہ سید ضمیرالحسن نقوی، مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا کاظم علی حیدری، مولانا عون محمد نقوی، مولانا نور حسین ہاشم، قاری محسن اور دیگر شامل تھے۔ شیعہ علماء کونسل کا وفد اس وقت واپس چلا گیا ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان اور ممبران دھرنے میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 240414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش