0
Tuesday 19 Feb 2013 23:06

اتحاد و وحدت ہی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے ہم طاغوت کو شکست دیں گے، مولانا اصغر عسکری

اتحاد و وحدت ہی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے ہم طاغوت کو شکست دیں گے، مولانا اصغر عسکری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اصغر عسکری نے شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت ہی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے ہم طاغوت کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کربلائیوں کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کر لئے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے شرکائے دھرنا کو مطلع کیا کہ اس وقت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور موٹر وے کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ شیعیان حیدر کرار (ع) کی طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے حکومتی نمائندے سے کہا کہ اگر تم میں ہمت ہے تو فیض آباد انٹر چینج سے گزر کر دکھاؤ۔
خبر کا کوڈ : 241042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش