0
Saturday 23 Feb 2013 03:44

نام نہاد امریکی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے باہر نکلا جائے، ڈاکٹرقدیرخان

نام نہاد امریکی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے باہر نکلا جائے، ڈاکٹرقدیرخان
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے اور کرپٹ لوگوں سے ملک و ملت کو بچانے کیلئے ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ ملکی خودمختاری اور سالمیت کیلئے ضروری ہے کہ اسے بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی لوٹ مار اور بدامنی سے بچایا جائے ملک کو بجلی توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر آبی ذخائر تعمیر کرے اور بھارت کی آبی دہشت گردی کو روکا جائے۔ ملک میں دہشت گردی اور بےگناہ لوگوں کا ناحق خون جنرل (ر) پرویز مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل کا نتیجہ ہے۔ نام نہاد امریکی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے باہر نکلا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کنور محمد صدیق اور مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے کسی فرد پر بھی کرپشن یا لوٹ مار کا کوئی الزام نہیں۔ جماعت اسلامی کے لوگ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبر رہے لیکن ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکر پاکستان کو موجودہ گھمبیر مسائل کی دلدل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال قبل جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو میں ملک کے دفاع کیلئے وطن واپس آیا پھر میں نے اُس وقت تک پلٹ کر پیچھے نہیں دیکھا جب تک پاکستان کے دفاع کو لاحق خطرات سے محفوظ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ یورپ لیا تھا اور پندرہ سال بعد پاکستانی پاسپورٹ پر واپس آیا میں نے قوم کو پہلے مایوس کیا ہے نہ آئندہ کروں گا۔ اگر قوم چاہتی ہے کہ اسے غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور اندھیروں سے نجات مل جائے تو اسے ہمارا ساتھ دینا اور اہل دیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے گلی کوچوں میں پھیل کر میرے اور سید منور حسن کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں میری ان لوگوں سے اپیل ہے کہ الیکشن والے دن گھر بیٹھنے کی بجائے پولنگ اسٹیشن جاکر اچھے لوگوں کے حق میں ووٹ استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 241775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش