0
Saturday 23 Feb 2013 04:05

انٹیلی جنس ایجنسیوں اورسکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ کی ٹارگٹ کلنگ کو روکیں، لیاقت بلوچ

انٹیلی جنس ایجنسیوں اورسکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ کی ٹارگٹ کلنگ کو روکیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے موجودہ حالات میں اس کا بڑا ہدف ملک کو جمہوریت، آہین آزاد عدلیہ سے محروم کرنا ہے۔ انتخابات ہر قیمت پر آئینی امور کے مطابق ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت عوام کے جان و مال عزت کو تحفظ دینے میں مکمل نا کام ہو گئی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے باوجود جن کے پاس تمام انتظامی امور تھے وہ بھی ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں ملکی صورتحال، آئین کی پاسداری جمہوریت کے فروغ اور انتخابات کے بر وقت انعقاد، قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومتوں کے قیام کے لیے یک نکاتی ایجنڈئے پر متحد اور آنکھیں کھلی رکھیں۔ انہوں نے کہا امریکہ گوادرپورٹ پر چائنہ کے انتظامی امور کو سنبھالنے اور ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کو رکوانے کے لیے پورے ملک بالخصوص کوئٹہ اور بلوچستان اورکراچی میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعے حکمرانوں گورنر اور پاکستان کے عوام کے اعصاب بھی توڑنا چاہتا ہے۔
 
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ آزاد خود مختار ملک کی حیثیت سے امریکی غلامی سے نجات کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ملک بھر کے دانشور اور عوام کے واضح اور دو ٹوک موقف کے ساتھ امریکہ کے ہر حربے کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کوئٹہ میں مسلسل ہزارہ کمیونٹی کو ٹارگٹ بنا کے قتل کیا جا رہا ہے کراچی، فاٹا اور خیبر پختونخوامیں علما دینی مدارس کے طلبا کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے یہ انٹیلی جنس ایجنسیوں، سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بر وقت اقدامات کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات کا قلع قمع کریں۔
خبر کا کوڈ : 241779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش