0
Tuesday 26 Feb 2013 01:41
وزیراعلٰی دہشتگردوں سے انتخابی اتحاد کرینگے تو انکے خلاف کارروائی کون کریگا، منظور وٹو

پنجاب حکومت اور لشکر جھنگوی سے متعلق اہم انکشافات کرونگا، رحمان ملک

پنجاب حکومت اور لشکر جھنگوی سے متعلق اہم انکشافات کرونگا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ ملک اسحاق کو کون سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک اسحاق کو اسلحے کا کوئی لائسنس نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ کیا لشکر جھنگوی اور خادم اعلٰی کے درمیان کوئی مک مکا تو نہیں؟ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو آگے بڑھ کر لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن لینا ہوگا، ملک اسحاق کیسے رہا ہوا، سوچ رہا ہوں اس معاملے پر کمیشن بناوں، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی ملکر کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے کوئٹہ واقعے میں ملوث ملزم کو باہر بھگانے میں مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کل پنجاب حکومت اور لشکر جھنگوی سے متعلق اہم انکشافات کروں گا، چیف جسٹس لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق اور خادم اعلٰی پنجاب کے خلاف ازخود نوٹس لیکر انہیں بلوائیں۔

ادھر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب سے اٹھ کر دہشتگرد عناصر دوسری جگہوں پر جا کر دہشتگردی کر رہے ہیں۔ پنجاب کارروائی نہیں کرے گا تو وفاقی حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوگی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مقتول ڈاکٹر علی حیدر کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت برائی کو برائی کہنے کیلئے بھی تیار نہیں۔ وزیراعلٰی دہشتگردوں سے انتخابی اتحاد کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کون کرے گا۔ رحمان ملک نے درست کہا ہے کہ پنجاب کارروائی نہیں کرے گا تو وفاقی حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوگی۔ منظور وٹو نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت ناکام ہوئی تو ہم نے اسے ہٹا دیا۔ کوئٹہ میں آرمی کی تعنیاتی کا مطالبہ مان لیا گیا۔ ایم کیو ایم کئی بار روٹھی، کئی بار مانی، ہوسکتا ہے اب بھی مان جائے۔
خبر کا کوڈ : 242525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش