0
Sunday 10 Mar 2013 01:58

افغانستان امریکی وزیر دفاع کے دورے کے دوران دھماکوں سے گونج اٹھا، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان امریکی وزیر دفاع کے دورے کے دوران دھماکوں سے گونج اٹھا، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان امریکی وزیر دفاع کے دورے کے دوران بم دھماکوں سے گونج اٹھا، دو بم دھماکوں میں 8 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہفتہ کی صبح کابل میں افغان وزرات دفاع کی عمارت کے قریب خود کش دھماکہ ہوا۔ جس میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مشرقی افغانستان میں دوسرا خود کش دھماکہ ہوا۔ جس میں 8 بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان حکام نے خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے میں 8 بچوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ 

یاد رہے کہ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی وزیر دفاع چک ہیگل مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے بعد افغانستان پہنچے تھے۔ اپنے دورہ افغانستان کے دوران چیک ہیگل نے امریکی کمانڈرز اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے فوج کا کامیاب اور ذمہ دارانہ انخلاء یقینی بنائیں گے۔ افغانستان دورے کا مقصد امریکہ کی سب سے لمبی جنگ کو سمجھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد کتنے فوجی افغانستان میں رہیں گے، انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ صدر اوباما کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 245593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش