0
Tuesday 12 Mar 2013 11:58

نوشہرہ، صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کی رہائشگاہ کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی

نوشہرہ، صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کی رہائشگاہ کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجہ میں7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے وقت میاں افتخار گھر پر موجود نہیں تھے۔ میاں افتخار حسین کی رہائش گاہ کے قریب تعمیرات کا کام جا ری تھا، مزدوروں نے جوں ہی کام شروع کیا تو سامان میں پہلے سے موجود دھماکا خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ زخمی ہونے والے7 افراد میں مزدور بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریب واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میاں افتخار حسین پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے میاں راشد افتخار کو دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 246166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب