0
Sunday 5 Apr 2009 10:15

شمالی کوریا نے ’راکٹ چلا دیا‘

شمالی کوریا نے ’راکٹ چلا دیا‘
امریکی محکمۂ خارجہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے شمالی کوریا کی جانب سے ’راکٹ فضا میں بھیجے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ شمالی کوریا کے ’راکٹ لانچنگ‘ کے مقام کے ریڈار چالو کر دیے گئے ہیں جو کہ اس بات کا اشارہ تھا کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت راکٹ چلا سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے حکام نے سینیچر کو کہا تھا کہ مصنوعی سیارہ بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہیں اور یہ تجربہ چار سے آٹھ اپریل کے درمیان ہوگا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ ایک مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجنا چاہتا ہے جبکہ اس کے ہمسایہ ممالک اسے میزائل تجربے کا بہانہ قرار دے رہے ہیں۔امریکہ، جاپان، اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اس قسم سے تجربے سے باز رہے۔ جاپانی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کچھ دیر قبل بظاہر شمالی کوریا سے داغا جانے والا ایک راکٹ دیکھا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ راکٹ بظاہر جاپانی سرزمین کے اوپر سے گزرا ہے۔ جنوبی کوریائی حکام نے بھی راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ سینیچر کو بھی جاپانی حکومت نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ شمالی کوریا نے راکٹ چلا دیا ہے لیکن اس بیان کے فوری بعد ہی اس کی تردید بھی کر دی گئی تھی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس تجربے کو ’اشتعال انگیز‘ اقدام قرار دیا گیا ہے جبکہ جاپانی حکومت نے اس قابلِ افسوس کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 2463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش