0
Wednesday 28 Apr 2010 10:01

پشاور،پیربالا پولیس چوکی پر خودکش حملہ،4 اہلکار جاں بحق،10 زخمی

پشاور،پیربالا پولیس چوکی پر خودکش حملہ،4 اہلکار جاں بحق،10 زخمی
 پشاور:پشاور کے نواحی علاقے پیربالا میں پولیس چوکی پر خودکش حملے سے چار پولیس اہلکار شہید اور دس زخمی ہو گئے۔پولیس چوکی ورسک روڈ پر تھانہ متھرا کی حدود میں واقع تھی۔دھماکے سے پولیس چوکی کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔دس زخمیوں میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
سی سی پی او پشاور لیاقت علی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ خودکش حملہ آور کہیں اور جانا چاہتے تھے۔ان کا ٹارگٹ پولیس چوکی نہیں تھی۔حملہ آوروں نے روکے جانے پر گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔سی سی پی او نے کہا کہ پشاور کے نواحی علاقوں میں آئی ڈی پیز کے بھیس میں دہشت گرد بھی موجود ہیں اور دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن ان کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔
 اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پیر بالا میں پولیس چوکی کے قریب خودکش کار دھماکے میں چار اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں ایک سو اسی کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔پولیس کے مطابق علی الصبح جب ایک گاڑی کو چیک کرنے کی کوشش کی،تو حملہ آور نےبارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی۔پولیس نے چار اہلکاروں کے جاں بحق اور چھ زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں پولیس چوکی کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی،جبکہ قریبی مکانات بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔اور شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں ایک سو اسی کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 24640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش