0
Thursday 14 Mar 2013 23:27

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا تیار کردہ نیا کاغذات نامزدگی فارم درست قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا تیار کردہ نیا کاغذات نامزدگی فارم درست قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیا نامزدگی فارم صدر کی منظوری کے بغیر چھاپا گیا، اگر صدر مسودہ نامنظور کر دیں تو فارم غیر مؤثر ہو جائے گا اور انتخابات تاخیر کا شکار ہونگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ایک سیکنڈ کیلئے بھی ملتوی نہیں ہوں گے، کمیشن نے صرف آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے فارم بنایا جو درست ہے، انہوں نے کہا اٹارنی جنرل فارم کا ایک بھی پیراگراف پڑھ کر سنا دیں جو آرٹیکل 218 تین کے منافی ہو۔ عدالت نے نئے فارم نامزدگی کو عبوری فیصلے کا حصہ بناتے ہوئے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 222 کی رو سے کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حاوی نہیں ہو سکتا۔ الیکشن کمیشن کو یہ اختیارات انتخابات کے انتظام، انعقاد اور بدعنوانی کا راستہ روکنے کیلئے دیئے گئے ہیں، عدالت کو یقین ہے کہ حکومت بھی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخاب چاہتی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی ووٹر، متوقع امیدوار یا رکن پارلیمنٹ نے فارم کو چیلنج نہیں کیا، فارم نامزدگی امیدوار کو آگاہ رکھنے کیلئے قبل از وقت چھاپے گئے ہیں اب ہر امیدوار کو علم ہو گا کہ اسے کون سی معلومات فراہم کرنا ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 246689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش