0
Wednesday 3 Apr 2013 09:57

پاکستان اور بھارت کے مسئلہ کشمیر پر خفیہ مذاکرات جاری

پاکستان اور بھارت کے مسئلہ کشمیر پر خفیہ مذاکرات جاری
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق سنگارپور میں حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے سابق سفارتکاروں اور ریٹائرڈ فوجی آفیسران، سول افسران کے درمیان ٹریک ٹوڈپلومیسی کے تحت مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے یہ بات چیت دو دن جاری رہی البتہ اس دوران کوئی مشترکہ اعلامیہ منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔ لیکن مستقبل قریب مین بات چیت کا سلسلہ پھر سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ادھر نئی دہلی میں ایک سیمینار اور بعد میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی استواری پورے جنوب ایشیائی خطے کے مفاد میں ہے کیونکہ پرامن ماحول میں ہی برصغیر میں ترقی و خوشحالی اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سلمان بشیر نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے درپردہ کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مناسب ماحول میں بات چیت کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر جنوری کے مہینے میں پیش آنے والے واقعات کے بعد تعلقات کی استوری کا عمل سست رفتاری کا شکار ہو گیا ہے تاہم اسے پٹری پر لانے اور بات چیت کے لیے مناسب ماحول تیار کرنے کے لیے خفیہ بات چیت جاری ہے۔ کیونکہ ہمارا موقف ہے کہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ہی تمام طرح کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے روڑمیپ زیرغور ہے۔

خبر کا کوڈ : 251064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش