1
0
Friday 5 Apr 2013 15:27

مجلس وحدت مسلمین کا 2 روزہ تنظیمی و تربیتی کنونشن ہفتہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

مجلس وحدت مسلمین کا 2 روزہ تنظیمی و تربیتی کنونشن ہفتہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ تنظیمی کنونشن ہفتہ 6 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے اضلاع سے نمائندہ افراد شرکت کریں گے۔ جامعہ امام صادق کراچی کمپنی میں شروع ہونے والے دو روزہ کنونشن کے پہلے روز کارکردگی رپورٹس اور تربیتی نشستیں منعقد ہوں گی جبکہ کنونشن کے آخری روز اگلے تین سال کیلئے نئے میرکارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے تمام صوبوں کی طرف سے دو دو نام الیکشن کمیٹی کو موصول ہوگئے ہیں۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی علامہ حیدر علی جوادی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین اور علامہ حسنین گردیزی پر مشتمل ہے، جو صوبوں اور شوریٰ عالی کی طرف سے بھیجے گئے ناموں پر غور کرکے تین نام مرکزی کونسل کے سامنے پیش کریگی اور مرکزی کونسل ان تین ناموں میں سے ایک کا انتخاب کریگی۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے دستور کے مطابق، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے تمام صوبے اپنی طرف سے 2،2 نام مرکزی الیکشن کمیٹی کو ارسال کرتے ہیں اور اسی طرح ایک نام شوریٰ عالی اپنی طرف سے تجویز کرتی ہے۔ یوں الیکشن کمیٹی صوبوں کی طرف سے دئیے گئے ناموں میں زیادہ نمبرز حاصل کرنے والے دو نام اور ایک نام شوریٰ عالی کی طرف مرکزی کونسل کے سامنے رکھتی ہے، مرکزی کونسل حق رائے دہی کے ذریعے ان تین ناموں میں سے ایک کا انتخاب عمل میں لاتی ہے۔ مرکزی کونسل ملک بھر کے تمام اضلاع کے دو دو افراد اور صوبائی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سالہ بہترین کارکردگی کے باعث علامہ ناصر عباس جعفری کے دوبارہ منتخب ہونے کے زیادہ امکانات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی کونسل ہی کریگی۔ دوسری طرف شوریٰ عالی کا اجلاس بھی آج رات اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 251718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سوال یہ ہے کہ موجودہ حالات میں کیا مجلس وحدت قیادت کی تبدیلی کی متحمل ہے اور کیا اگر قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے موجودہ دو افراد کے علاوہ کوئی نام پیش ہوئے تو کیا ان ناموں کو بھی مورد نظر رکھا جائے گا۔ یہ سوال اس تمام انتخابی عمل میں کافی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری پیشکش