0
Saturday 6 Apr 2013 13:02

شمالی کوریا کی دھمکیاں، امریکہ کا جاسوس طیارے جاپان بھیجنے کا فیصلہ

شمالی کوریا کی دھمکیاں، امریکہ کا جاسوس طیارے جاپان بھیجنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کر دیا ہے کہ بحران کی وجہ سے ان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ان کے ملک سے نکالنے پر غور کریں۔ امریکہ نے شمالی کوریا کی دھمکیوں‌ کے بعد جاسوس طیارے جاپان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب روس اور برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا میں موجود اپنے ملازمین کو فوری طور پر نکالنے کے بارے میں کوئی منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی سرحد پر ایک میزائل منتقل کرنے کے بعد میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے مشرقی اور مغربی ساحلی علاقوں میں دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کیا جائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو کو شمالی اور جنوبی کوریا کی جانب سے دی جانے والی زبانی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ امریکہ نے شمالی کوریا کی دھمکیوں‌ کے بعد جاپان میں‌ جاسوس طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر شمالی کوریا نے دو درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل موبائل لانچرز پر لوڈ کردیئے ہیں۔ برطانیہ اور لاوس کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ گاڑیاں جن پر میزائل لوڈ ہیں، بظاہر خصوصی زیرزمین تنصیبات میں چھپا دی گئی ہیں۔ یہ میزائل جنوبی کوریا اور جاپان میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکے گا اور ممکنہ طور پر بحرالکاہلی جزیرے گوام میں واقع امریکی فوجی اڈوں تک پہنچ سکتا ہے۔ جنوبی کوریا نے میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو سرحدوں پر تعینات کیا ہے۔ 
دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شمالی کوریا پر کشیدگی کم کرنے کے لئے زور دیا ہے۔ انہوں نے پیانگ یانگ میں صورتحال کو ”حقیقی بھیانک“ قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ اس کی جوہری دھمکیوں میں کسی قسم کی غلطی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ میڈرڈ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان نے کہا کہ پیانگ یانگ کی رپورٹس درحقیقت بھیانک اور پریشان کن ہیں اور شمالی کوریا پر کشیدگی کم کرنے کے لئے زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ جوہری دھمکی کوئی کھیل نہیں اور کسی بھی غلطی کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش