0
Thursday 4 Apr 2013 11:26

شمالی کوریا کی فوج کو امریکہ پر بے رحمانہ ایٹمی حملہ کرنیکی اجازت مل گئی

شمالی کوریا کی فوج کو امریکہ پر بے رحمانہ ایٹمی حملہ کرنیکی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ اسے امریکہ پر ایٹمی حملے کی حتمی منظوری مل گئی ہے، ادھر پینٹاگان نے کوریائی خطے میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری خبر ایجنسی میں شائع شدہ بیان میں شمالی کوریا کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ واشنگٹن کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر رہے ہیں کہ امریکی دھمکیوں کا جدید ایٹمی ہتھیاروں سے منہ توڑ جواب دیں گے۔ فوج نے اس حوالے سے ہتھیاروں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔ ادھر پینٹاگان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کے بعد گوام میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت تناؤ میں اضافہ ہوا جب کچھ روز پہلے امریکہ نے کوریائی خطے میں سٹیلتھ طیارے بھجوانے کا اعلان کیا، جس پر شمالی کوریا نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ پر بے رحمانہ ایٹمی حملہ کرنے کی حتمی منظوری مل گئی ہے۔ شمالی کورین سرکاری میڈیا کے مطابق کورین پیپلز آرمی کے اسٹاف جنرل کا کہنا ہے کہ امریکہ کو رسمی طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی خطرناک دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی حملہ کر دیا جائے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کے خلاف بے رحمانہ ایٹمی آپریشن کی شمالی کوریا کے انقلابی گارڈ نے مشق کامیابی سے کرلی ہے اور منظوری بھی مل گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 251341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش