0
Monday 8 Apr 2013 11:18

سیاسی عادی مجرم دو چار سال بعد نیا گھونسلہ تلاش کرتے ہیں، سردار عتیق

سیاسی عادی مجرم دو چار سال بعد نیا گھونسلہ تلاش کرتے ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزاعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے لیے اب پاکستان کی سرزمین تنگ ہو رہی ہے جنرل پرویز مشرف کے پاکستان آنے پر سیاستدانوں اور میڈیا کا خاموش رہنا کسی بڑے پیش خیمے کی عکاسی کرتا ہے۔ مسلم کانفرنس 10 اپریل کو مہاجرین اور 11 اپریل کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں پاکستان کے الیکشن میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ اس جماعت کا گذشتہ کل تاریک تھا مگر آئندہ کل روشن ہے آئندہ سیاست کے اندر ہماری جماعت کا رول ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سہنسہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ریاست کے تشخص اور وقار کی جنگ لڑنے، کشمیریوں کی پہچان ہونے، پاکستان کی داعی جماعت ہونے کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کے باوجود ریاستی تشخص کو برقرار رکھا اور عوامی حقوق کی جنگ لڑی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم کانفرنس کے خلاف ہونے والی سازشیں دم توڑ رہی ہیں آج نظریاتی اور مخلص محب وطن کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نامساعد حالات اور مشکلات میں پوری استقامت کے ساتھ جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سردار عتیق نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم کانفرنس ہی واحد قوت ہے جو عددی تعداد کم ہونے کے باوجود ریاستی عوام کی نمائندگی کر رہی ہے اور ایوان سے باہر بھی عوامی حقوق کا پیرا دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے اندر ہر دو چار سال کے بعد سیاسی عادی مجرم سیاسی بھگوڑے نیا گھونسلہ تلاش کرتے ہیں، جمہوری سسٹم اور ریاستی تشخص کو پامال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کے ہاتھ پائوں باندھنے کی سازشیں کرتے ہیں تو یہ جماعت نظریاتی سوچ اور پاکستان کی دفاعی جماعت ہونے کی بنا پر سرخرو ہو جاتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 252482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش