0
Monday 8 Apr 2013 16:13

ملتان، پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمدلنگاہ انتقال کرگئے

ملتان، پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمدلنگاہ انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سرائیکی قوم پسند سیاستدان اورپاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ انتقال گرگئے۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔ تاج محمد لنگاہ پنجاب کے علاقے کہروڑ پکا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا۔ وہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ تاج محمد لنگاہ نے 1970 میں عام انتخابات میں حصہ لیا اور وہاڑی کے علاقے سے ممتاز دولتانہ کا مقابلہ کیا، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد 80کی دہائی میں پہلے وہ سرائیکی صوبہ محاذ اور پھر سرائیکی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔ تاج محمد لنگاہ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم کابھی حصہ رہے۔ تاج محمد لنگاہ نے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے تحریک شروع کی اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے دن رات کام کیا۔ تاج محمد لنگاہ 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور پنجاب کے ضلع لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقہ 155 سے امیدوار تھے۔ تاج محمد لنگاہ نے پسماندگان میں ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 252587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش