0
Wednesday 17 Apr 2013 20:18

بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، غوث بخش باروزئی

بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، غوث بخش باروزئی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خدشات ضرور ہیں اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم کوشش ہے کہ حالات ٹھیک ہوں اور انتخابات کا انعقاد پرامن ماحول میں ہوسکے۔ یہ باتیں انہوں نے حب آمد پر امن و امان کے حوالے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناراض لوگوں کی جانب سے ہڑتال بات کی جارہی ہے۔ یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔ لیکن ہم عوام کی بھرپور مدد کریں گے تاکہ وہ الیکشن میں اپنا حق رائے استعمال کریں۔ البتہ ہم ناراض قیادت کو جانتے ہیں۔ ان سے ہمارے رابطے ہیں۔ وہ ہمارے علاقے کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کا ماحول پرامن بنانے کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا ہے۔ ہر امیدوار زیادہ سکیورٹی کی خواہش رکھتا ہے لیکن حکومت سکیورٹی میرٹ کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ راکٹ حملے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ ایسے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ الیکشن طاقت کی جنگ ہے۔ ہر امیدوار اپنی کامیابی کے لئے زور آزمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور افغانستان کے حالات کے خرابی کا اثر بھی بلوچستان پر پڑ رہا ہے۔ حالات ٹھیک کرنے کے لئے آہستہ آستہ قدم اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کابینہ جلد تشکیل دیں گے اور صوبہ پہلے ہی سے ایک بھاری بھرکم کابینہ کا بوجھ برداشت کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بعض جماعتیں بائیکاٹ کی بات کر رہی ہیں۔ یہ ان کا اپنا خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل سروس کی بندش کا آپشن زیر غور ہے۔

خبر کا کوڈ : 254955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش