0
Sunday 21 Apr 2013 21:28

قوم الیکشن سے بننے والی حکومت کا تماشا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی، طاہر القادری

کرپٹ لوگوں نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کے دوازے سے گزر کر صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ لے لیا
قوم الیکشن سے بننے والی حکومت کا تماشا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے۔ ووٹ دینے والے گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری نظام غیر آئینی ہے الیکشن اور نئی حکومت بھی غیر آئینی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی تحریک کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عوامی تحریک کی جانب سے ریلوے اسٹیشن سے ریلی نکالی گئی، جس میں مردوں، خواتین کیساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، لکشمی چوک میں ریلی کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ 

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری نظام، الیکشن کمیشن اور انتخابات سب غیر آئینی ہیں، 11 مئی کو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات لوٹوں، جعلی ڈگری والوں اور قاتلوں کیلئے ہو رہے ہیں، قوم الیکشن سے بننے والی حکومت کا تماشا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات کے خلاف نہیں موجودہ نظام کے تحت انتخابات کے خلاف ہیں۔ ریلوے اسٹیشن سے لکشمی چوک تک پاکستان عوامی تحریک نے احتجاجی ریلی نکالی۔ تحریک کے کارکنوں نے موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے دوازے سے گزر کر صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ لے لیا ہے۔ 11 مئی کو اس کرپٹ نظام کے خلاف پرامن دھرنے دیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم انتخابی نظام کے خلاف نہیں مگر یہ نظام کرپٹ عناصر کو تحفظ دے رہا ہے۔ نئی پارلیمنٹ غیر پائیدار ہو گی۔ اس موقع پر تحریک کے کارکنوں نے اس عزم کا اظہار دیا کہ وہ 11 مئی کو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 256531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش