0
Thursday 25 Apr 2013 17:39

شیرازی برادری ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

شیرازی برادری ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ٹھٹھہ کی شیرازی برادری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سیل پی پی پی سے جاری تفصیلات کے مطابق شیرازی گروپ ٹھٹھہ کی اہم شخصیات خلیفہ نور محمد، ابراہم جاکھرو، علی خان سومرو، علی شیر بروہی، علی گبر اور غلام مصطفی لاشاری نے شیرازی گروپ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ خلیفہ نور محمد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ٹھٹھہ کی انتہائی بااثر شخصیت ہیں اور گزشتہ 30 سال سے شیرازی گروپ کے ساتھ وابستہ تھے۔ میڈیا سیل کے مطابق ٹھٹھہ کی 62 شخصیات اور مختلف گدی نشینوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پی پی پی کی سیاسی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر پی ایس 88 کے امیدوار اویس مظفر نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں۔ اب وہ تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے پی پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے ماضی میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا آئندہ بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر عوامی مسائل حل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 257908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش