0
Monday 29 Apr 2013 00:05

شاہ زین بگٹی کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر جے ڈبلیو پی کا احتجاج

شاہ زین بگٹی کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر جے ڈبلیو پی کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی رہنماء نوابزادہ شازین بگٹی کو ڈیرہ بگٹی جانے سے روکنے کے خلاف نصیب اللہ شاہوانی کی قیادت میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نوابزادہ شازین بگٹی اور ان کے ہمراہ جانے والے دیگر بگٹی قبیلے کے افراد کو بحفاظت ان کے آبائی علاقے جانے دیا جائے۔ کیونکہ یہ ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ انتظامیہ اور حکومت جان بوجھ کر انہیں روک کر اپنے علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ جس سے حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں چند روز باقی ہیں، اس لئے انہیں اپنے علاقے میں جانے کی اجازت دی جائے۔ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے اور کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غیرقانونی اور غیر اخلاقی پابندیوں کو نہیں مانتے۔ کیونکہ اس طرح کی پابندیاں لگا کر ہمیں اپنے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی جانے والے ہزاروں افراد کو ان کے اپنے آبائی علاقے میں آباد کیا جائے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

خبر کا کوڈ : 258858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش