0
Saturday 15 May 2010 19:11

امریکا کا جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا منصوبہ

امریکا کا جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے جوہری ہتھیاروں،میزائلوں اور جنگی آبدوزوں کی تعداد کم کرنے اور بقیہ کو جدید بنانے پر ایک سو اسی ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کانگریس کو خفیہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے کانگریس کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا روس سے معاہدے کے تحت آئندہ دس برس میں چار سو پچاس بین البحری میزائلوں کی تعداد کم کر کے چار سو بیس کرے گا۔جبکہ چھیانوے اسٹریٹیجک بامبر طیاروں اور چودہ اسٹریٹیجک جوہری آبدوزوں کو جدید بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کانگریس کے ری پبلکن ارکان نے ہتھیاروں میں کمی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسٹریٹیجک ہتھیاروں اور طیاروں کو جدید بنانے تک روس سے معاہدے کی منظوری نہیں دیں گے۔
 یاد رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ایسے حالات میں امریکی جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لئے ایک سو اسی ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،جب وہ خود یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا چاہتے ہیں،اور دوسرے ممالک کو پرامن مقاصد کے لئے بھی ایٹمی توانائی کے حصول میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،آیا اس دوہرے معیار سے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکتا ہے؟


خبر کا کوڈ : 25929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش