0
Tuesday 7 Apr 2009 10:10

اٹلی میں تباہ کن زلزلہ،150سے زائد ہلاک،سینکڑوں زخمی،ہزاروں بے گھر

اٹلی میں تباہ کن زلزلہ،150سے زائد ہلاک،سینکڑوں زخمی،ہزاروں بے گھر
  روم(آن لائن)اٹلی میں تباہ کن زلزلے سے 150سے افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی اور 50ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے،زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح اٹلی6.3 شدت کے تباہ کن زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلہ اتنا شدید تھا کہ مختلف شہروں میں موجود بلند وبالا عمارتیں سیکنڈوں میں زمین بوس ہوگئیں،زلزلے کے باعث 150افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئی، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اٹلی کے وزیراعظم نے زلزلے کے بعد ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دورہ روس منسوخ کردیا،امدادی اداروں کے مطابق مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافہ متوقع ہے، زلزلے کا مرکز دارالحکومت روم سے 95کلو میٹر شمال مشرق میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔اٹلی کے ایوان زیریں کے ا سپیکر گیان فرانکو فینسی نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلے سے کئی قصبوں کا نام و نشان کا مٹ گیا اور زلزلے کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں 13ویں صدی کے تہذیب یافتہ شہر ایل ایکویلا میں ہوئیں،زلزلے سے تقریباً 26شہر اور قصبے شدید متاثر ہوئے اور ان میں موجود 15سو سے زائد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔




خبر کا کوڈ : 2609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش