0
Monday 6 May 2013 15:01

خون کے آخری قطرے تک شہید قائد عارف الحسینی کے مشن پر عمل پیرا رہینگے، علامہ شبیر بخاری

خون کے آخری قطرے تک شہید قائد عارف الحسینی کے مشن پر عمل پیرا رہینگے، علامہ شبیر بخاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کہا ہے کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ملت کے ہر فرد کا فرض ہے، خون کے آخری قطرے تک قائد شہید عارف حسین الحسینی (رہ) کے افکار پر عمل پیرا رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے کردار حسینی (ع) ادا کیا، آج ہم پر زینبی (س) کردار ادا کرنا واجب ہوگیا ہے۔ ہم قائد شہید عارف حسین الحسینی (رہ)، جن کا خون سرزمین پشاور کی مٹی میں شامل ہے، کے افکار پر چلتے ہوئے ملت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، اور اپنے خون کے آخری قطرے تک اسی مشن پر عمل پیرا رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی اور پارا چنار سے کوئٹہ تک پاکستان کے کونے کونے میں ملت جعفریہ کا خون ناحق بہایا گیا۔ اب ان شہداء کا ہم پر قرض ہے کہ ہم ان کے مشن حسینی کو جاری و ساری رکھیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کربلا میں امام حسین (ع) اپنے خاندان اور صحابیوں سمیت دین مبین کی خاطر شہید ہوئے، جناب زینب (س) سمیت بیبیاں کوفہ و شام کے بازاروں میں اسی دین کی خاطر پیدل چلنے پر مجبور ہوئیں۔ آج ہمیں بھی دین خدا کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے دریغ نہیں کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ملت تشیع اب بیدار ہوچکی ہے، پارا چنار کے مسئلہ پر شہید قائد کی برسی کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، کوئٹہ کے سانحات پر ملت نے پاکستان بھر کو جام کر دیا۔ اور اس احتجاج کی آواز صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے کونے کونے تک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حسین (ع) ابن علی (ع) کے خون کا اثر ہے کہ ملت دین مبین اسلام کی خاطر میدان عمل میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 261252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش