0
Sunday 12 May 2013 00:37

ملک و قوم کیخاطر سب کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف کیطرف سے سب کو مذاکرات کی دعوت

ملک و قوم کیخاطر سب کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف کیطرف سے سب کو مذاکرات کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ۔ وہ اپنی رہائشگاہ کے باہر عوام کے جم غفیر سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو بات میرے دل میں نقش کر گئی ہے وہ یہ کہ پاکستان کے عوام نواز شریف سے کس قدر محبت کرتے ہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے آپ سے دگنی محبت ہے۔ مجھے آپ نے موقع دیا ہے، پاکستان کی خدمت کا، آپ کی خدمت کا، آپ کی نسلوں کی ان نوجوانوں کی خدمت کا۔ ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کر سکوں۔ نوازشریف نے کہا کہ جس محبت سے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو نوازا، شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ اس انتخابی مہم میں عوام کی وہ محبت ملی جو میرے دل میں اتر گئی ہے، اللہ سے دعا کریں کہ مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت ملے اور بغیر کسی کی مدد کے حکومت بنا سکیں، اپنی ذات کیلئے نہیں ملک اور ملت کیلئے کام کریں گے، اللہ کو راضی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ایک بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، دعا کریں صبح تک ایسے نتائج آ جائیں کہ مسلم لیگ (ن) اکیلے حکومت بنائے، دعا کریں کہ مسلم لیگ (ن)کو حکومت بنانے کے لیے کسی کی ضرورت نہ پڑے۔ نواز شریف نے کہا کہ کسی نے بھی ہمیں برا بھلا کہا ہے تو اسے معاف کرتے ہیں۔ اپنے بارے میں سب کچھ پاکستان کی خاطر سنا، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی قسمت بدلے اور مشکلات سے نکلے، مجھے عوام کی خدمت کرکے خوشی ہوگی اور اسی طرح ہماری آخرت بھی سنور جائے گی۔ اس موقع پر نوازشریف نے سب کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ، غربت، مہنگائی کے خاتمے کے لیے سب کو کہتا ہوں آو  ٴمیز پر بیٹھو، ملک اور قوم کی خاطر سب کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں، اللہ سے دعا کریں ہمیں مکمل اکثریت ملے، میرا یہ خطاب پوری قوم کیلئے ہے جنہوں نے ووٹ دیا، ان کیلئے بھی اور جنہوں نے نہیں دیا ان کیلئے بھی۔
خبر کا کوڈ : 262963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش