0
Sunday 12 May 2013 23:52

کے پی کے میں حکومت سازی، عمران، فضل الرحمان اور نواز شریف کا منور حسن سے رابطہ

کے پی کے میں حکومت سازی، عمران، فضل الرحمان اور نواز شریف کا منور حسن سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے رابطے کئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سربراہ مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے سید منور حسن سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ہیں، تاہم جماعت اسلامی کس پارٹی سے حکومتی اتحاد کر ے گی اس کا فیصلہ پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کرے گی۔ اسرار اللہ ایڈووکیٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کل پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 263260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش