0
Tuesday 14 May 2013 14:06

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن صبح کے وقت جاتی عمرہ رائیونڈ پہنچے، ملاقات میں مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر محمد شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، سلمان شہباز اور مریم نواز بھی موجود تھیں، امریکی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتا ہے اور پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ نون اور اس کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 263692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش