0
Tuesday 14 May 2013 16:46

علمائے کرام کا ایک وفد مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے ہنگو سے پارا چنار پہنچ گیا

علمائے کرام کا ایک وفد مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے ہنگو سے پارا چنار پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں کشیدہ حالات کے پیش نظر ہنگو سے علمائے کرام کا ایک وفد مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے پہنچ گیا ہے۔ اس وفد میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حمید حسین امامی اور علامہ غلام مہدی بنگش شامل ہیں۔ وفد نے پارا چنار میں انصار الحسین کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں تنظیم کے مسولین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کو پارا چنار کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کا یہ وفد انجمن حسینہ کے رہنماوں سے ملاقات کرے گا، جس کے بعد یہ وفد پیواڑ کا دورہ کرے گا۔ وفد اپنے اس اہم دورے کے دوران مختلف علمائے کرام اور عمائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ جبکہ دوسری جانب ساجد حسین طوری کی فتح کے اعلان کو مسترد کرنے والی خواتین نے سید قیصر حسین کی حمایت میں ٹل تری منگل روڈ پر پی اے کے بنگلے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 263789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش