0
Friday 17 May 2013 13:39

امریکہ نے اپنے ہدف پر 2 ہزار پونڈ تک وزنی بم گرانے والے جدید ’’کِلر ڈرونز‘‘ تیار کر لئے

امریکہ نے اپنے ہدف پر 2 ہزار پونڈ تک وزنی بم گرانے والے جدید ’’کِلر ڈرونز‘‘ تیار کر لئے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ایسا ڈرون تیار کر لیا ہے کہ اسے اب کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کے لئے اس ملک یا اسکے قریبی ملک میں فوجی اڈے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 40 ہزار فٹ بلندی پر 6 گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت رکھنے والا یہ ہے امریکی اسٹیلتھ ڈرون طیارہ ایکس فورٹی سیون بی۔
ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑنے والے اس طیارے کو کسی بھی ائیر کرافٹ کیریئر وارشپ سے اڑایا جا سکتا ہے، یوں جاسوسی اور دوسرے جنگی مقاصد کے لئے ڈرون اڑانے کے لئے امریکہ کو کسی ملک کی ایئرفیلڈ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، یہ ڈرون اپنے ہدف پر 2 ہزار پونڈ تک وزنی بم گراسکتا ہے۔ طیارہ اپنے خودکار انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی ہدف کو نشانہ بناسکے گا۔ ماہرین امریکی بحریہ کے اس نئے ڈرون کو ’’کِلر ڈرونز‘‘ کا نام دے رہے ہیں جب کہ بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جاسوسی اور دوسری خودکار صلاحیتوں کی وجہ سے یہ طیارہ کہیں کنٹرول سے باہر ہی نہ ہوجائے۔ امریکہ اس طیارے کو پاکستان، صومالیہ، یمن اور افغانستان میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔
 
یاد رہے کہ 30 نومبر 2012ء کو چھپنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایکس فورٹی سیون بی نامی اسٹیلتھ ڈرون پر پانچ برس سے کام جاری ہے۔ یہ ڈرون پہلے سے پروگرام شدہ مشن پر جائے گا اور مشن پورا ہوتے ہی آپریٹر کی ہدایات پر واپس آ جائے گا۔ اس ڈرون میں طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔ یہ طیارہ ریموٹ کنٹرول کی بجائے مصنوعی ذہانت سے کام کرے گا۔ اس میں خود کار پائلٹ، تصادم سے بچاؤ کا نظام اور جی پی ایس سسٹم نصب ہوگا۔ یہ طیارہ ایک دفعہ ایندھن بھرنے پر دو ہزار میل تک پرواز کرسکتا ہے اور دو ہزار پانڈ وزنی دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ امریکی فوج کا روبوٹ سے چلنے والا پہلا ہتھیار ہوگا اور یوں فلموں میں دکھائی جانے والی مشینی جنگ حقیقت کا روپ دھار لے گی۔
خبر کا کوڈ : 264774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش