0
Sunday 26 May 2013 07:25

ایران 29 مئی کو تہران میں شام کے دوست ممالک کی کانفرنس کی میزبانی کریگا

ایران 29 مئی کو تہران میں شام کے دوست ممالک کی کانفرنس کی میزبانی کریگا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے شام کے بحران کے سیاسی حل کیلئے 29 مئی کو کانفرنس طلب کرلی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے 29 مئی کو شام کے مسئلے پر کانفرنس بلائی ہے، جس میں شام کے دوست ممالک شرکت کریں گے، کانفرنس تہران میں ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع ”سیاسی حل علاقائی استحکام“ ہے۔ اس کانفرنس میں عرب ممالک کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ شام کے پرامن حل کیلئے ایران نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایران شام کے بارے میں بدھ کو بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اعلٰی عہدیداروں اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے تہران اجلاس کو شام کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی کوشش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایران شروع ہی سے اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ شام کا بحران صرف مفاہمت آمیز طریقوں سے حل کیا جاسکتا ہے۔ ادھر روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض ممالک شام کے بارے میں جینوا ٹو کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے شام کے خلاف غیر تعمیری قرارداد منظور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 267510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش