0
Tuesday 28 May 2013 09:11

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے، شیخ رشید

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ہوس اقتدار کی خاطر ملک کو بند گلی میں دھکیلا اور عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں۔ سیاستدان خود غرضی، خود فریبی، ضدانا مخالفت برائے مخالفت، اقتدار و مفادات کی پالیسیوں کو چھوڑ کر قومی سوچ کو پروان چڑھائیں۔ قومی خوشحالی، جمہوری نظام کے استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کے لیے انصاف مساوات پر مبنی نظام رائج کرنا ہو گا۔  بھارت مذکرات کا بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کر رہا ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم کانفرنس کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ذاکر کیانی کی قیادت میں تارکین وطن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں نے پرامن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی جدوجہد کا آغاز کیا مگر بھارت کی ہٹ دھرمی نے انہیں ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا۔ انھوں نے کہا کہ کل زرداری اور آج میاں نواز شریف امریکہ کے دبائو میں آ کر بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے رہے ہیں۔ یہ مجرمانہ غفلت اور قوم سے غداری بھی ہے۔ شہداء کے خون سے بے وفائی بھی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی بھی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ہمیں متحد ہو کر اس کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

خبر کا کوڈ : 268132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش