0
Tuesday 28 May 2013 10:16

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع ایڈووکیٹ 2 کمسن بیٹوں سمیت شہید

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع ایڈووکیٹ 2 کمسن بیٹوں سمیت شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا راج جاری ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے حسی اور بے بسی کا شکار ہیں۔ آج صبح دہشت گردی کے المناک واقعہ میں کراچی میں ماڑی پور کے قریب دہشت گردوں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے سندھ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اپنے دو بیٹوں سمیت جنہیں وہ اسکول چھوڑنے جا رہے تھے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے کار میں سوار سندھ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کو دہشت گردوں نے اس وقت شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کار ﴿U-9535﴾ میں اپنے ایک کمسن بیٹے کو لیاری ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع غلامان عباس (ع) اسکول چھوڑنے کے بعد ماڑی پور روڈ پر واقع سندھ مدرستہ الاسلام اسکول میں اپنے دیگر دو کمسن بیٹوں کو چھوڑنے جا رہے تھے۔ دہشت گردوں نے ان کی کار پر مختلف سمتوں سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کوثر ثقلین کے دو بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ رینجرز نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلئے۔ اہل خانہ ایڈووکیٹ کوثر ثقلین محمدی کالونی میں رہائش پذیر ہیں اور جاں بحق ہونے والے ان کے دونوں بیٹے سندھ مدرستہ الاسلام اسکول میں زیر تعلیم تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 15 سالہ عون عباس اور 12 سالہ محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 268150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش