0
Tuesday 28 May 2013 19:36
بجلی کو آتے آتے وقت لگے گا

انتخابات میں سندھ کے عوام کا فیصلہ روایتی، کے پی کے کا جذباتی جبکہ پنجاب کا دانشمندانہ ہے، نواز شریف

انتخابات میں سندھ کے عوام کا فیصلہ روایتی، کے پی کے کا جذباتی جبکہ پنجاب کا دانشمندانہ ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی پاکستان سے پہلے غربت کا خاتمہ کریں یا بجلی بحران کا، مسائل کے پہاڑ پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، کوئی یہ توقع نہ کرے کہ حکومت بدلتے ہیں بجلی آنا شروع ہو جائے گی۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دھماکے کئے، آج لوڈشیڈنگ سمیت اتنے مسائل ہیں کہ راتوں کو نیند نہیں آتی، ان کی حکومت ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی دھماکے بھی کریگی، تاہم بجلی کو آتے آتے وقت لگے گا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ شوگر ملوں کے پھوک سے بجلی بنانے کیلئے ڈیڑھ سال چاہیے، بجلی کے کارخانوں کیلئے بھی 3، ساڑھے 3 سال لگیں گے، کوئلے سے بجلی بننے کے پلانٹس کے لئے اربوں ڈالرز چاہئیں۔ بھاشا ڈیم پر کام بالکل تیار ہے، تاہم اس کیلئے بھی 10 سے 15 ارب ڈالر چاہئیں، پاور پلانٹس کے پاس بھی تیل نہیں، انہوں نے کہا کہ آج 20، 20 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، بجلی چوروں کو عبرت ناک سزا ہونی چاہیے، بجلی چوری ختم ہوگی، تو لوڈشیڈنگ آدھی ہو جائے گی۔ انتخابات میں سندھ میں روایتی اور خیبر پختونخوا میں جذباتی فیصلہ آیا، پنجاب کے لوگوں نے دانشمندانہ فیصلہ کیا، نواز شریف نے امید دلائی کہ ان کے دور میں غربت دور دور تک نظر نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 268390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش