0
Tuesday 28 May 2013 14:30

یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت بن چکا ہے، علی اکبر گجر

یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت بن چکا ہے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت بن چکا ہے جس کے لئے ہر پاکستانی میاں محمد نواز شریف کا مشکور ہے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ (ن) ملکی معیشت کو دنیا کی بہترین اور مضبوط معیشت بنائے گی۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پہلا ہدف ہوگا کیونکہ ہمارے مخالفین نے ابھی سے لوڈشیڈنگ کو سیاست کا ہتھیار بنا لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نہ صرف نجات دلائے گی بلکہ ملک کو اس قابل بھی بنائے گی کہ ہم بجلی برآمد بھی کرسکیں۔

وہ صوبائی میڈیا سیل میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے۔ اجلاس میں رانا احسان، حاجی امین مانا، سعید تنولی، فیصل دستی، عاشق نیازی، رشید بلوچ، میر اشفاق بلوچ، غفور لاڑک، رانا محمد وارث، محسن فاروق، تاج خان، عمر فاروق قریشی، تنویر خان، اقبال خاکسار، رانا صفدر جاوید، شیخ فضل بھی شریک تھے۔ علی اکبر گجر نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں مخالفین کی ہر سازش کو ناکام بنادے گی، میاں محمد نواز شریف نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ کے لئے بھی مسیحا ثابت ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 268271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش