0
Friday 31 May 2013 12:17

شام کے باغی اپوزیشن گروہوں کا جنیوا امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

شام کے باغی اپوزیشن گروہوں کا جنیوا امن مذاکرات میں شرکت سے انکار
اسلام ٹائمز۔ شام کی حکومت مخالف اور مغربی حمایت یافتہ اپوزیشن گروپوں نے روس اور امریکہ کے تجویز کردہ جنیوا2 امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صحافیوں سے گفتگو میں اس خبر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیشنل کولیشن اور اس کے علاقائی معاونین ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ سیاسی عمل شروع نہ ہو سکے اور شام میں کسی بھی طرح سے فوجی مداخلت کا جواز پیدا کیا جائے۔ باغیوں کی جانب سے امن مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا اعلان شامی صدر بشار الاسد کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں روس کی طرف سے طیارہ شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ مِل گئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق شامی حکومت مخالف اور مغربی حمایت یافتہ گروہوں کے اتحاد نے شام کے موجودہ بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے روس اور امریکہ کی حمایت سے ہونے والے جینوا2 مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ نام نہاد اتحاد ملی سوریہ کے سربراہ جورج صبرا نے جمعرات کے روز الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں حکومت کی طرف جاری قتل عام کی موجودگی میں اگلے مہینے جینوا میں ہونے والی امن کانفرنس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ یاد رہے کہ روس اور امریکہ نے 7 مئی کو شام کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لئے جینوا2 انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق رائے کیا تھا، شام کے بارے میں پہلی جینوا کانفرنس جون 2012ء کو ہوئی تھی۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے 26 مئی کو بغداد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ دمشق جینوا2 کانفرنس میں شرکت کریگا۔ شامی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کانفرنس میں ہونے والے فیصلے کے بارے میں شام میں ریفرنڈم کروایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 269277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش