0
Saturday 1 Jun 2013 21:39
قومی اسمبلی، نواز شریف قائد ایوان نامزد

قومی مفاد اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہو گا، نواز لیگ

قومی مفاد اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہو گا، نواز لیگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی نے میاں نواز شریف کو قائد ایوان نامزد کر دیا، نواز شریف کہتے ہیں معاملات کی درستگی کیلیے رویوں میں سنجیدگی لانا ہو گی۔ صاف ستھری پالیسیاں تشکیل دے کر ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے، مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، کشکول توڑ کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے میاں نواز شریف کو قائد ایوان نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تو پارلیمانی کمیٹی نے ان کی تجویز کی حمایت کر دی۔ 

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آپ سب جان لیں اللہ پاک نے ہم سے بڑا کام لینا ہے، قومی مفاد اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتوں والی حکومت کی بجائے حکومت سے باہر بیٹھنے کو ترجیح دیتے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کی درستگی کیلیے رویوں میں سنجیدگی لانا ہو گی۔ مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، ہمیں کشکول اٹھانے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 550 ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے۔ ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہو گا، میں بھی وعدہ کرتا ہوں آپ بھی عہد کریں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ہم نے جمہوریت کے استحکام کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان کی چودہویں اسمبلی نے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی نے تقریبا چودہ سال بعد نواز شریف کو قائد ایوان نامزد کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کو قائد ایوان نامزد کیا گیا، وزیراعظم کیلئے نوازشریف کا نام چوہدری نثارعلی خان نے پیش کیا، نوازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہے، ہماری نیت صاف تھی اور نیک نیتی کا پھل ملا، اللہ نے ہمیں سمجھوتوں والی حکومت سے بچا لیا، پارٹی ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب جان لیں کہ اللہ نے ہم سے کوئی بڑا کام لینا ہے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، ہمیں مسائل کے حل کیلئے صاف ستھری پالیسیاں تشکیل دینا ہونگی، آج ہمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پانچ سو پچاس ارب روپے کی ضرورت ہے، لائن لاسز کے خاتمے اور بقایا جات کی وصولی کے لیے بہت سخت اقدامات کرنا ہوں گے، ہمیں اپنے آپ کو معاشی طور پر آزاد کرانا ہوگا، مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، ہمیں کشکول توڑنا ہو گا۔

نواز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں آپ بھی عہد کریں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلے لانگ مارچ کیا، چاہتے تو اس وقت کی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھ سکتے تھے، اب ہمیں عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہو گا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، اگر ارکان میری کارکردگی سے مطمئن نہ ہوں تو عہدہ سے الگ کر دیا جائے، حکومتی کارکردگی کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 269777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش